وزیراعلیٰ پنجاب نے تھانہ چھانگا مانگا کے علاقہ واں کھاراہ میں کوڑے کے ڈھیر پر نومولود بچے کی لاش بر آمدگی خبروں کی اشاعت پر نوٹس لے لیا

منگل 21 جنوری 2020 13:25

وزیراعلیٰ پنجاب نے تھانہ چھانگا مانگا کے علاقہ واں کھاراہ میں کوڑے ..
پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تھانہ چھانگا مانگا کے علاقہ واں کھاراہ میں کوڑے کے ڈھیر پر نومولود بچے کی لاش بر آمدگی خبروں کی اشاعت پر نوٹس لے لیا پولیس افسران کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا اور رپورٹ طلب کرلی تفصیلات کے مطابق تھانہ پتوکی تھانہ چھانگا مانگا کے علاقہ واں کھارہ میں نامعلوم ملزمان نے اپنا گناہ چھپانے کیلئے ایک نومولود بچے کو قتل کرکے کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیا نومولود بچے کا دھڑ جانور کھا گئے بچے کی صرف باقیات ملی سکی معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیلیا, جبکہ ایڈیشنل ایس پی قصور میاں راشد ہدایت نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اس افسوس ناک واقعہ کو سانحہ چونیاں سے نہ جوڑا جائے کیوں کہ جس بچے کی باقیات ملی ہے اس کی عمر 8سے 10گھنٹے ہے اور اس بچے کو گناہ چھپانے کیلیے پھنکا گیا جسکے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیاجائیگا دوسری جانب اہل واں کھاراہ کے لوگوں کی بڑی تعداد کوڑے کے ڈھیر کے آس پاس جمع ہوگئی تھی اور علاقہ میں خوف و حراس کی فضا قائم ہوگئی