سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین کو بلیک میل کرکے جائیداد ہتھیانے اور قتل کی دھمکیاں دینے والا مبینہ ملزم گرفتار

منگل 21 جنوری 2020 13:33

سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین کو بلیک میل کرکے جائیداد ہتھیانے اور قتل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2020ء) سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین کو بلیک میل کرکے جائیداد ہتھیانے اور قتل کی دھمکیاں دینے والے مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔اسلام آباد کے علاقے تھانہ آئی نائن کی پولیس کے مطابق ملزم رضوان جٹ سوشل میڈیا کے ذریعے دوہری شہریت کی حامل خواتین کو ورغلا کر شادی کا جھانسہ دیتا اور جائیداد چھین لیتا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے سیکٹر آئی ایٹ میں رہائش پذیر پاکستانی نژاد برطانوی شہری خاتون کو ہراساں کیا اور قتل کی دھمکیاں دیں، متاثرہ فیملی نے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں واقعہ کی اطلاع دی جس پر تھانہ آئی نائن پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو قبضہ مافیا کی پشت پناہی بھی حاصل تھی، ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ،ملزم کے دیگر ساتھوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رے ہیں۔