2019ء ،75بچوں کے اغواء کے متعلق کیسز رپورٹ ہوئے، پولیس نے رپورٹ جاری کر دی

منگل 21 جنوری 2020 13:36

2019ء ،75بچوں کے اغواء کے متعلق کیسز رپورٹ ہوئے، پولیس نے رپورٹ جاری کر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2020ء) پولیس نے سال 2019 کے دوران بچوں کے اغواء اور بازیابی کی رپورٹ جاری کر دی،گزشتہ برس کے دوران بچوں کے اغواء کے 95 فیصدمقدمات حل کیے گئے،سال بھر میں 75بچوں کے اغواء کے متعلق کیسز رپورٹ ہوئے، 73 مقدمات درج کرکے 69 بچوں کو بازیاب کرکے والدین کے حوالے کیا۔بازیاب 48 بچے والدین سے ناراضگی، تعلیم کے خوف اور دیگر وجوہات پر خود گھر سے غائب ہوئے۔

(جاری ہے)

اغواء کے مقدمات میں 32 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے چالان مجاز عدالتوں میں جمع کرا دئیے گئے ہیں۔بچوں کے اغواء کے واقعات کے سدباب کے لیے ائی جی کی ہدایت پر خصوصی ایس او پی جاری کیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز اور زونل ایس پیز کی نگرانی میں تھانوں میں بچوں کے اغواء کے مقدمات کی فری رجسٹریشن اور والدین کی رہنمائی کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کیے گئے ہیں۔آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر بچوں کی گمشدگی اور اغواء کے سدباب کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :