مردان،کار چور گروہ کے 2 ملزمان گرفتار‘ گاڑی برآمد

منگل 21 جنوری 2020 14:01

مردان،کار چور گروہ کے 2 ملزمان گرفتار‘ گاڑی برآمد
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) تھانہ سٹی مردان پولیس نے کار چور گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ گاڑی برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے تھانہ سٹی کی حدود غریب مارکیٹ سرحدی چرچ کے قریب بحر کرم ولد رحیم زیب سکنہ اسلام آباد حال لوند خوڑ سے موٹر کار نمبرائی ڈی ایچ 636چوری کرنے والے کار چور گروہ کے دو ملزمان رحم غواث ولد میر طماش سکنہ چم ڈھیری حال بالا گڑھی مردان اور ابوبکر ولد افتخار سکنہ کچہ سڑک پار ہوتی مردان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی نشاندہی پر چوری شدہ موٹر کار بھی برآمد کرلی گئی‘ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے جن سے مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔