Live Updates

نئے پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہورہا ہے،الحاج ممتاز اختر کاہلوں

منگل 21 جنوری 2020 14:12

نئے پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہورہا ہے،الحاج ممتاز ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چھوٹے کاروبار کیلئے لائسنس کی شرط ختم کرنے اور غیر ضروری ٹیکس ختم کرنے کے اعلان سے معاشی ترقی کیساتھ ساتھ بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاروبار کی ترقی سے غریب اور متوسط کے لوگ خوشحال ہونگے اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ۔

(جاری ہے)

الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت سے نکل رہا ہے مگر سابقہ حکومتوں کی جانب سے قائم کئے جانیوالے مافیا نے عوام کیلئے پریشانی پیدا کی ہیں جن پر قابو پایا جارہا ہے اور انشاء اللہ عوام کو آنیوالے دنوں میں ریلیف ملے گا عارضی مسائل جلد ختم ہونگے جو لوگ حکومت کے خاتمے کا خواب دیکھ رہے ہیں وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی اور انشاء اللہ نئے پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہورہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات