25ہزار اور7500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 3فروری کو ہو گی

منگل 21 جنوری 2020 14:16

25ہزار اور7500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 3فروری کو ہو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) مرکز قومی بچت کے زیر اہتمام 25 ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 3 فروری کو ہو گی، اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 5کروڑروپے کا ایک ، دوسرا انعام ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کے تین ا ور تیسرا انعام 3 لاکھ 12ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں ، مذکورہ قرعہ اندازی رواں سال کی پہلی قرعہ اندازی ہے جس کی تقریب سٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آ با د میں ہو گی، دریں اثنا 7500روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی بھی 3 فروری کو ہی ہو گی، یہ بھی رواں سال کی پہلی ہی قرعہ اندازی ہے جس کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک، دوسرا انعام 50لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 93 ہزار روپے کے 1696انعامات ہیں، اس قرعہ اندازی میں فی سیریز 1700انعامات دیئے جائیں گے،مذکورہ قرعہ اندازی حیدر آ با د میں منعقد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :