چنار باغ کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی سکینڈل میں گرفتار ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں14 روز کی توسیع

منگل 21 جنوری 2020 14:19

چنار باغ کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی سکینڈل میں گرفتار ملزم کے جوڈیشل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2020ء) احتساب عدالت نے چنار باغ کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی سکینڈل میں گرفتار ملزم طارق شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں14 روز کی توسیع کر دی ۔ احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے کیس پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ملزم طارق پر 1 ارب 30 کروڑ روپے کی مالی خردبرد کا الزام ہے، چنار باغ ہائوسنگ سوسائٹی میں متعدد لوگوں سے زمین کے لین دین کے معاملے پر فراڈ کیا گیا ۔عدالت نے ملزم طارق شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کرتے ہوئے 4 فروری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔

متعلقہ عنوان :