آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو مانو سواہنے کل پاکستان پہنچیں گے

منگل 21 جنوری 2020 14:22

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو مانو سواہنے کل پاکستان پہنچیں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2020ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو مانو سواہنے کل ( بدھ) پاکستان پہنچیں گے ۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو پہلے اسلام آباد اور اس سے اگلے روز لاہور میں میٹنگز کریں گے۔

(جاری ہے)

انہیں بنگلہ دیش کے ساتھ ٹی ٹونٹی سیریز کے انتظامات پر بریفنگ دینے کے ساتھ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد پاکستان آرہے ہیں۔