پنجاب اسمبلی کا اجلاس پرسوں ہوگا ،حمزہ شہباز ،سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری

منگل 21 جنوری 2020 14:23

پنجاب اسمبلی کا اجلاس پرسوں ہوگا ،حمزہ شہباز ،سلمان رفیق کے پروڈکشن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2020ء) اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کااجلاس پرسوں 23جنوری (جمعرات) کو سہ پہر تین بجے شروع ہوگا ۔

(جاری ہے)

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے گرفتار اراکین اسمبلی حمزہ شہباز اور خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آٹے کے بحران اور مہنگائی کی وجہ سے اپوزیشن کے احتجاج کے باعث اجلاس گرما گرم رہنے کا امکان ہے ۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کیلئے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں۔