سرمد کھوسٹ کااپنی آنے والی فلم ’’زندگی تماشہ ‘‘ کی نمائش میں رکاوٹیں ڈالنے کیخلاف عدالت سے رجوع

سول جج ضیا الرحمن نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 جنوری کو دلائل کے لیے طلب کرلیا

منگل 21 جنوری 2020 14:29

سرمد کھوسٹ کااپنی آنے والی فلم ’’زندگی تماشہ ‘‘ کی نمائش میں رکاوٹیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2020ء) فلمساز سرمد کھوسٹ نے اپنی آنے والی فلم ’’زندگی تماشہ ‘‘کیخلاف مظاہرہ کرنے والے افراد اور تحریک لبیک کے خلاف درخواست دائر کردی۔سرمد کھوسٹ نے اپنے وکلا ء ظفر اقبال اور شفقت پروین کی توسط سے سول کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا کہ تحریک لبیک پاکستان نے ان کی فلم ’’زندگی تماشہ ‘‘کو روکنے کے کال دی رکھی ہے جبکہ انہیں فلم ریلیز کرنے کے حوالے سے دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔

سرمد کھوسٹ کی جانب سے دائرہ کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان نے نے اپنے کارکنان کو فلم کی ریلیز روکنے کے لیے ہدایات بھی جاری کر رکھی ہیں۔اپنی درخواست میں سرمد کھوسٹ نے موقف اپنایا کہ ’’زندگی تماشہ ‘‘کسی انفرادی گروہ یا شخص سمیت کسی بھی اجتماعی گروہ یا فرقے کے خلاف نہیں بنائی گئی بلکہ فلم کو صرف تفریح اور سماج کے اچھے پہلو اجاگر کرنے کے لیے بنایا گیا ہے اور اس سے لوگوں کے ذہنی تنا میں کمی آئے گی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ’’زندگی تماشہ ‘‘کو پاکستان فلم سینسر بورڈ نے کلیئر قرار دے کر ریلیز کے لیے سرٹیفکیٹ بھی جاری کر رکھا ہے جبکہ فلم کو رواں ماہ 24 جنوری کو ریلیز کیا جانا ہے۔فلم سے کسی کے بھی مذہبی جذبات مجروح نہیں ہوئے بلکہ فلم کو معاشرے میں بہتری لانے کے لیے بنایا گیا ہے۔استدعا ہے کہ عدالت تحریک لبیک پاکستان کو فلم ’’زندگی تماشہ ‘‘کی ریلیز میں رکاوٹیں ڈالنے سے روکنے کا حکم دے۔سرمد کھوسٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سول جج ضیا الرحمن نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 جنوری کو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :