ملک کی ترقی اور سسٹم کی مضبوطی کیلئے ہم سب کو خود احتسابی کے عمل سے گزرنا ہو گا‘دوست محمد مزاری

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ذاتیات کی بجائے ملکی مفادات کی سیاست کر رہی ہے‘ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی

منگل 21 جنوری 2020 14:29

ملک کی ترقی اور سسٹم کی مضبوطی کیلئے ہم سب کو خود احتسابی کے عمل سے گزرنا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2020ء) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور سسٹم کی مضبوطی کیلئے ہم سب کو خود احتسابی کے عمل سے گزرنا ہو گا،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ایک ایسا ملک بن رہا ہے جس میں قانون کی حکمران ،انصاف کی فراہمی، آئین کی بالادستی قائم ہو رہی ہے اور اداروں کو سیاسی اثرورسوخ سے پاک کر کے با اختیار بنایا جارہا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ذاتیات کی بجائے ملکی مفادات کی سیاست کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ میں بڑے سیاسی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ معیشت کی مضبوطی کے بعد اب عمران خان اور ان کی ٹیم کی تمام تر توجہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے پر مرکوز ہے۔

(جاری ہے)

اور عنقریب عوام کو بڑا ریلیف ملے گا۔ ہمیں اپوزیشن کی میں نہ مانو ں کی رٹ سے کوئی خوف اور سروکار نہیں کیونکہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے اور قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

ہمیں پانچ سال کا مینڈیٹ ملا ہے، اس لیے اپوزیشن صبروتحمل کا مظاہرہ کرے اور پانچ سال بعد آنے والے الیکشن کا انتظار کرے۔ہمارا کرپشن کے ریکارڈ توڑنے والی ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے کارکردگی کے میدان میں مقابلہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ڈنگ ٹپائو پالیسیوں سے کام چلایا گیا جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے معاشی اصلاحات کے ذریعے معیشت کو مضبوط بنیادیں فراہم کی ہیں اور اس کے اثرات نچلی سطح پر عام عوام تک پہنچنا شروع ہو چکے ہیں۔