ڈپٹی کمشنر حافظ آ باد کا پنڈی بھٹیاں میں کھلی کچری کا انعقاد

کھلی کچہریوں کا انعقاد کا مقصد عوامی مسائل کو انکی دہلیز پر حل کرنا ہے،نوید شہزاد مرزا

منگل 21 جنوری 2020 15:04

پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر حافظ آ باد نوید شہزاد مرزا نے عوامی مسائل سے آگاہی اور انکے حل کیلئے اسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اعتزاز اسلم مارتھ کے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور موقع پر ہی افسران کو دادرسی کی ہدایت کی، کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نعیم اللہ بھٹی، اسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اعتزاز اسلم مارتھ، تحصیلداران، نمبر داران، سی اوز میونسپل کمیٹیز و دیگر محکموں ہیلتھ، ایجوکیشن، زراعت،لوکل گورنمنٹ، پبلک ہیلتھ،ہائی وے،روڈزو دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر حافظ آ باد نوید شہزاد مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریوں کا انعقاد کا مقصد عوامی مسائل کو انکی دہلیز پر حل کرنا ہے، انہوں نے درخواست گزاروں کے مختلف محکموں سے متعلقہ مسائل سنتے ہوئے موقع پر موجود افسران کو نہ صرف دادرسی بلکہ ایک ہفتہ کے اندر تعمیلی رپورٹ سے بھی آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

۔ ڈپٹی کمشنر حافظ آ باد نوید شہزاد مرزا نے نمبرداروں کے مختلف نوعیت کے مسائل سنے اور کہا کہ حکومت پنجاب نمبرداری نظام کو فعال بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے جس کے تحت نمبرداروں کو اہم ذمہ داریاں سونپی جا ئیگی تاکہ نظام کو متحرک کرکے نمبردار کو اہم حکومتی اقدامات میں پارٹنر بنایا جاسکے۔ انہوں نے نمبرداروں سے کہا کہ وہ سرکاری واجبات کی وصولی کے لئے انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ نہری پانی چوری کے واقعات میں ملوث عناصر کی نشاندہی کریں جن کے خلاف کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نمبرداروں سے موثر ترین رابطہ استوار رکھا جائے گا اور ان کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر حافظ آ باد نوید شہزاد مرزا نے کہا کہ نمبردار نچلی سطح پر عوامی مسائل کے حل میں اپنا اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اسی مقصد کے لئے نمبرداری نظام فعال بنایا جارہا ہے۔ اس موقع پر نمبرداروں نے بعض تجاویز پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :