ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن کمیٹی کا اجلاس،جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا

منگل 21 جنوری 2020 15:08

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ضلع راجن پور میں 17نئی ترقیاتی اسکیموں کے لئے 7317ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔اجلاس میں مقامی ایم این اے سردار جعفر خان لغاری ، ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی ،مقامی ایم پی ایز سردار فاروق امان اللہ خان دریشک ،سردار اویس خان دریشک کے علاوہ دیگر ایم پی ایز اور ایم این ایز کے نمائندگان اور ضلعی افسران موجود تھے۔

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع راجن پور میں (ADP)کی 68اسکیموں پر 96ملین روپے ،(CDP) کی 64اسکیموں پر 300ملین روپے ،(SAP) کی 16اسکیموں پر 450ملین روپے،(RAP) کی 5اسکیموں پر 586ملین روپے (PMSP) کی 90اسکیموں پر 621ملین روپے اور اسکول ایجوکیشن کی مسنگ فیسلیٹیز کی 76اسکیموں پر 46ملین روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس منصوبوں میں روڈ ،بلڈنگ ،پبلک ہیلتھ ،واٹر سپلائی کی اسکیمیں شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ جو بھی کام ہو رہا ہے وقت پر مکمل کریں۔ادھورا کام کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کوالٹی اور میٹیریل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔مقامی ایم این اے اور ایم پی ایز نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ضلع راجن پور کی ترقی کے لئے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام کر رہی ھے۔

متعلقہ عنوان :