ضلع موسیٰ خیل میں برفباری کے بعد پیدا ہونیوالے صورتحال پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کئے گئے،ڈپٹی کمشنر

منگل 21 جنوری 2020 15:08

ضلع موسیٰ خیل میں برفباری کے بعد پیدا ہونیوالے صورتحال پر قابو پانے ..
موسیٰ خیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ضلع موسیٰ خیل میں برفباری کے بعد پیدا ہونیوالے صورتحال پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کئے گئے ہیں۔ضلع کے تمام علاقوں میں بحالی کا م شروع کروایا اور حالات کا خود نگرانی کی اور بارہا متعدد علاقوں میں صورتحال کا معائنہ بھی کیا۔ تقریباً تمام سڑک اوپن ہے چند ایک پر کام تاحال جاری ہے۔

جس پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ڈی سی منیر احمد خان کاکڑ نے کہاکہ کمشنر ڑوب ڈویڑن بھی رابطے میں تھے اور حالات پر نظر رکھنے کے ہدایت دیتے رہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلیمیں ہرممکن کوشش کیا۔ اور مزید اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ضلع کے عوام کی مشکلات کا ادراک ہے، مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائیگا اور بلا تفریق رنگ و نسل عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گی ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ وزیر اعلی بلوچستان۔

(جاری ہے)

چیف سکیرٹری بلوچستان اور کمشنر ڈویڑن کی ہدایت پر طوفانی بارشوں اور برف باری سے نمٹنے کیلئے ہرممکن اقدامات کے جائیں گے ضلعی آفسران کو کوسٹشن میں حاضر ہوئے کا پابند کیا جبکہ سول ورکس ڈیپارٹمنٹ۔ایم ایم ڈی سے مشنری حاضر رکھنے کا کہاگیا اور۔لوکل گورنمنٹ۔میونسپل کمیٹی کے عملہ کو بھی شہر میں تیار رہنے کے ہدایت کی ہے جبکہ تمام تحصیلوں کے زمیندار آفسران اور ملازمین کو الرٹ کردیا۔

متعلقہ عنوان :