صارف کو صاف اور سستی سبزی اور فروٹ کی فراہمی کو یقینی بنایا جاے گا‘اسسٹنٹ کمشنرہارون آباد

منگل 21 جنوری 2020 15:17

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2020ء) ڈی سی بہاولنگر شعیب جدون کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد طیب کا علی صبح سبزمنڈی اور فروٹ منڈی کا دورہ کیا انھوں نے اپنیدورہ میں سبزی اور فروٹ کی نیلامی چیک کیااور کلین اینڈ گرین سٹی کے حوالے سے صفائی کے انتظامات کو بھی چیک کیاگیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد طیب چوہدری کا کہنا تھا کہ صارف کو صاف اور سستی سبزی اور فروٹ کی فراہمی کو یقینی بنایا جاے گا سبزی منڈی میں صفائی کے خاص انتظامات کیے جا رہے ہیں ہمیں چاہیے کہ ہم خود بھی صفائی کا خاص خیال رکھیں پنجاب حکومت اور ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کی ہدایت پر شہر میں کلین اینڈ گرین سٹی کے حوالے سے انتظامات کیے جا رہے ہیں منافع خوروں کو معافی نہیں دی جاے گی ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جاے گا حکومت پنجاب کی ہدایت پر منافع خوروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :