ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں سٹیٹ آف آرٹ آسٹرو ٹرف سٹیڈیم تیار

پاک فو ج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے شارٹ لگا کرپاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کے مابین افتتاحی میچ کا آغاز کیا

منگل 21 جنوری 2020 17:14

ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں سٹیٹ آف آرٹ آسٹرو ٹرف سٹیڈیم تیار
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) قومی کھیل ہاکی کے فروغ کیلئے سٹیٹ آف آرٹ سہولیات پر مشتمل آسٹرو ٹرف سٹیڈیم ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں تیار کر لیا گیا ہے۔ افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی پاک فو ج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ماڑی پٹرولیم لمیٹڈ اور آرمی ہیرٹیج فائونڈیشن کے اشتراک سے ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں آسٹرو ٹرف سٹیڈیم تیار کیا گیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہاکی سے شارٹ بھی لگائی جس کے بعد پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کے مابین افتتاحی میچ کھیلا گیا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ماڑی پٹرولیم لمیٹڈ (ایم پی سی ایل) کو قومی کھیل ہاکی کی بحالی کیلئے کوششوں کو سراہا۔