چیف الیکشن کمشنر اور ممبران پر اتفاق رائے جمہوریت کی اہم کامیابی ہے، مفاہمتی عمل اسی طرح آگے بڑھتا رہے گا ،

پارلیمنٹ اپنا آئینی اور قانونی کردار ادا کرتے ہوئے حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا باعث بنے گا، وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ سوئٹزرلینڈ میںعالمی برادری کو بھارتی مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے ظلم اور بربریت ، بھارتی دہشت گردی اور آر ایس ایس کے نظریہ، پائیدار اور مستحکم معاشی روڈ میپ کے حوالے سے آگاہ کریں گے ، وزیراعظم عمران خان نے چھوٹے کاروبار شروع کرنے کے لئے 74لائسنس اور این او سی سمیت دیگر حائل رکاوٹیں ختم کر دیں ، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں ہی پنجاب ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رکھے گا ،رانا ثناء اللہ کے ارمان ہمیشہ کی طرح ان کے سینے میں دفن ہونگے ،پرویز الہی ہمارے اتحادی تھے اور رہیں گے ، پنجاب میں آٹے یا گندم کا کوئی بحران نہیں ہے ، میڈیا تصویر کے دونوں رخ دکھائے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس

منگل 21 جنوری 2020 18:06

چیف الیکشن کمشنر اور ممبران پر اتفاق رائے جمہوریت کی اہم کامیابی ہے، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پارلیمانی پارٹی کے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران پر اتفاق رائے کو جمہوریت کی اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مفاہمتی عمل اسی طرح آگے بڑھتا رہے گا ، پارلیمنٹ اپنا آئینی اور قانونی کردار ادا کرتے ہوئے حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا باعث بنے گا، وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ سوئٹزرلینڈ میںعالمی برادری کو بھارتی مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے ظلم اور بربریت ، بھارتی دہشت گردی اور آر ایس ایس کے نظریہ، پائیدار اور مستحکم معاشی روڈ میپ کے حوالے سے آگاہ کریں گے ، وزیراعظم عمران خان نے چھوٹے کاروبار شروع کرنے کے لئے 74لائسنس اور این او سی سمیت دیگر حائل رکاوٹیں ختم کر دیں ہیں، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں ہی پنجاب ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رکھے گا ،رانا ثناء اللہ کے ارمان ہمیشہ کی طرح ان کے سینے میں دفن ہوں گے ،پرویز الہی ہمارے اتحادی تھے اور رہیں گے ، پنجاب میں آٹے یا گندم کا کوئی بحران نہیں ہے میڈیا تصویر کے دونوں رخ دکھائے۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو پی آئی ڈی میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈزبیر گیلانی کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دے رہی تھیں ۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان میں جب بھی کوئی چھوٹا کاروبار شروع کرنا چاہتا تھا تو اسکی راہ میں لائسنس اور این او سی سمیت دیگر رکاوٹیں حائل ہوجاتیں تھی ،ماضی کی حکومتوں نے ان رکاوٹوں پر توجہ نہیں دی اور نہ ہی انکو ختم کرنے کے لئے کوئی ٹھوس قدم اٹھایا ۔

وزیراعظم عمران خان نے اس معاملے پر نہ صرف نوٹس لیا بلکہ ایک اہم اجلاس منعقد کر کے چھوٹے کاروبار کے آغاز کے لئے 72لائسنس،این اوسی اور دیگر ایسی روکاٹیں ختم کر دیں ہیں ۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ سوئٹزرلینڈ کے دوران پاکستان کی معاشی میدان میں ہونے والی کامیابیوں ،دنیا کو پاکستان میں سرمایہ کے لئے راغب کرنے ،کشمیریوں کے وکیل اور سفیر بن کے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کی تازہ ترین صورتحال سے عالمی برادری کو آگاہ کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا ریاستی دہشت گردی کا چہرہ ہر سطح پر بے نقاب کرتے رہیں گئے ،پانچ ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے بنیادی حقوق کا قتل عام ہورہا ہے ،بھارت کے اندر اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی نسل کشی کے ساتھ ساتھ آر ایس ایس کے نظریے کو فروغ دیا جارہا ہے ۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی نے چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کے ناموں پر اتفاق کیا ہے ، یہ اس بات کی عکاسی ہے کہ ملک کے اندر پارلیمنٹ نے اپنا جمہوری اور حقیقی کردار ادا کرکے عوام کے مفاد میں باہمی مفاہمت کے عمل کو آگے بڑھانے کا عملی مظاہرہ کیا ہے، پارلیمانی کمیٹی چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کے لئے جس نام پر متفقہ ہوئے ہیں ، وہ اس ادارے کی ساکھ کو بحال کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا بھی یہ ہی ویژن ہے کہ ادارے آزاد اور با اختیار ہوں ، امید ہے کہ یہ مفاہمتی عمل عوام کو ریلیف دینے کے لئے ایسے ہی آگے بڑھتا رہے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آزاد و جموں کشمیر میں حالیہ بارشوں اور برفباری سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر وزیراعظم عمران خان اپنی تمام تر مصروفیات ترک کر کے متاثرہ لوگوں کے درمیان گئے اور آزاد کشمیر میں مخالف جماعت کی حکومت ہونے کے باوجود متاثرین کی مدد ،بحالی کے لئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ،وزیراعظم کی ہی ہدایات پر این ڈی ایم اے ریلیف اور ریسکیو کے کاموں میں مصروف عمل ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اس تناظر میں بیرسٹر سلطان چوہدری کو بھی بلایا کیونکہ ان کے حلقے میں بھی بارشوں اور برفباری سے نقصانات ہوئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہ اکہ افراط رز کے ساتھ جڑا عمل درآمد صوبائی معاملہ ہے ،وفاق ایڈوائس تو کر سکتا ہے لیکن زبردستی عمل نہیں کراسکتا ، وزیراعظم عمران خان کی مافیا ،گرانفروشوں اور مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف جنگ آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے ،اس حوالے سے ہر چیزکو باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں اور عزائم سے بھی آگاہ ہیں ،چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا پر بحرانی کیفیت کی جو تصویر دکھائی جارہی ہے ، ایسی صورتحال ہر گز نہیں ہے،گندم یا آٹے کی قلت نہیں ہے جہاں پر کنٹرول ریٹس پر آٹا فروخت کرنے والے پوائنٹس ہیں ، میڈیا ان کو بھی اجاگر کرے جہاں جہاں طلب اور رسد میں فرق نظر آرہا ہے وہاں ہنگامی بنیادوں پر سپلائی یقینی بنائی جارہی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام اور اتحادی جماعتیں کسی کے ورغلانے میں نہیں آئیں گے ،جو لوگ عوام کو اس مشکل میں ڈال کر خود پرفضاء مقامات کی سیاحت میں مصروف ہیں انہی لوگوں نے ملک کو اس مقام پر لاکھڑا کیا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چینی بحران یا قیمتیوں میں اضافہ بھی پراپیگنڈے کے علاوہ کچھ نہیں ہے اگر کسی کے پاس بحران پیداکرنے کے ذمہ داروں کے حوالے سے شواہد ہیں تو بتائیں حکومت ضرور کارروائی کریگی ۔