الخدمت ہیلتھ فاوٴنڈیشن کے وفد نے چین میں بین الاقوامی لیبارٹری اینڈ میڈیسن کانفرنس میں شرکت کی

منگل 21 جنوری 2020 18:08

الخدمت ہیلتھ فاوٴنڈیشن کے وفد نے چین میں بین الاقوامی لیبارٹری اینڈ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2020ء) الخدمت ہیلتھ فاوٴنڈیشن کے وفد نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پراجیکٹ کے تحت بیجنگ میں منعقدہ بین الاقوامی لیبارٹری اینڈ میڈیسن کانفرنس میں شرکت کی۔وفد کی قیادت الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے کی جبکہ دیگر شرکاء میں مینجنگ ڈائریکٹر سفیان احمد خان، پروفیسر ڈاکٹر نائلہ، پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر آصف نویدشامل تھے۔

کانفرنس کا مقصددنیا بھر سے لیبارٹری میڈیسن کے شعبہ سے منسلک تجربہ کارافراد کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا اور اس شعبہ میں جدید ریسرچ کا فروغ تھا۔کانفرنس میں 27ممالک سے وفود نے شرکت کی۔الخدمت کے وفد نے Mindrayمیڈیکل کارپوریشن اور طبی آلات بنانے والے دیگر اداروں کا بھی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پراسٹاف ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

اراکینِ وفد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس دورے سے بین الاقوامی اداروں سے دو طر فہ تعلقات کا ایک نیا باب شروع ہوگااورالخدمت کے جاری منصوبوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق مزید بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔ اس وقت الخدمت ہیلتھ فاوٴنڈیشن کے تحت ملک بھر میں 20ہسپتال،21 زچہ و بچہ سینٹرز،119ڈائیگناسٹک سینٹرزاور بلڈ بینک اینڈ تھیلیسیمیا سنٹرز،81ڈسپنسریاں اور 284ایمبولینسز خدمات سرانجام دے رہی ہیں جبکہ گزشتہ سال ملک بھرمیں 371فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن کی ان خدمات سے سالانہ70لاکھ افراد مستفید ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :