آٹے کے حوالے سے گرانفروشی اور مصنوعی قلت پیدا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ،ڈپٹی کمشنر

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 21 جنوری 2020 18:14

آٹے کے حوالے سے گرانفروشی اور مصنوعی قلت پیدا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ضلع جہلم میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے اور وافر مقدار میں آٹا سرکاری ریٹ پر مارکیٹ میں دستیاب ہے انہوں نے کہاکہ اگر ضلع کے کسی علاقے میں عوام کو آٹے کی دستیابی اور آٹے کی قیمت کے حوالے سے کوئی شکایت ہو وہ براہ راست ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر دفاتر سے رابطہ کریں انہوں نے کہاکہ آٹے کے حوالے سے گرانفروشی اور مصنوعی قلت پیدا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی شکایات کی صورت میں 080060606پر رابطہ کریں اجلاس میں ضلع بھر سے آٹا چکی مالکان اور دکانداروں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :