پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹر آصف مجتبی

منگل 21 جنوری 2020 18:24

پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، سابق ٹیسٹ ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر آصف مجتبی نے کہا ہے کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ اس سال پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے جو ملک کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ یہ بات انہوں نے السید کرکٹ اکیڈمی کے چیف کوچ اکرام اللہ اور تبسم آفتاب سے ملاقات کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹرآصف مجتبی جو کہ امریکہ میں مقیم ہیں اور کراچی آئے ہوئے ہیں، نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، ٹیم میں جونیئر اور سینیئر کھلاڑیوں کا اچھا کمبینیشن ہے، جونیئر کھلاڑیوں کو مستقبل میں اپنی جگہ مستحکم کرنے کا اچھا موقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ امریکہ میں جب بھی موقع ملتا ہے کرکٹ کھیلتے ہیں، وہاں آج بھی پاکستان کے اسٹار کرکٹرز وسیم اکرم، شاہد آفریدی اور شعیب اختر سمیت دیگر کرکٹرز بے حد مقبول ہیں۔