Live Updates

مسلم لیگ ن کے نصف درجن سے زائد رہنمائوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

منگل 21 جنوری 2020 18:53

مسلم لیگ ن کے نصف درجن سے زائد رہنمائوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء)  جہلم سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے نصف درجن سے زائد رہنمائوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ۔ بتایا گیا ہے کہ جہلم میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کے جلسہ میں مسلم لیگ ن کے نصف درجن سے زائد رہنمائوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کونسلرز، ورکرز نے (ن) لیگ کے رہنمائوں کی پالیسیوں سے بد ظن ہوکر چوہدری فرخ الطاف کی قیادت پر اعتماد کااظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ کی یونین کو نسل نگیال کے گائوں مایر میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری فرخ الطاف کے جلسہ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں چودھری انصر بشیر،چودھری خضر ،چودھری اللہ دتہ۔

(جاری ہے)

چودھری جاوید نائیک، ملک کاشف،ملک عصمت،لالہ یعقوب نے ن لیگ کو خیر باد کہتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔ یونین کونسل نگیال کے گائوں مایر کے رہائشی معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی عبدالرفیق ، زاہد افضل چودھری کی میزبانی میں جلسے کا انعقاد کیا گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات