حزب اللہ کے مقابلے کیلئے عالمی حمایت حاصل کرتے رہیں گے،امریکا

حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے پرکولمبیا ،ہونڈوراس اور گوئٹے مالا کا شکریہ ادا کرتے ہیں،بیان

منگل 21 جنوری 2020 19:02

حزب اللہ کے مقابلے کیلئے عالمی حمایت حاصل کرتے رہیں گے،امریکا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2020ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے لبنانی حزب اللہ کو جنوبی امریکا کے متعدد ممالک کی طرف سے ایک دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ حزب اللہ کا مقابلہ کرنے اور اسے عالمی سطح پر تنہا کرنے کے لیے عالمی مدد حاصل کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ ہم ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے پرکولمبیا ،ہونڈوراس اور گوئٹے مالا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ اور سرحد پار سے جاری دیگر دہشت گرد گروہ اب بھی خطے میں سرگرم ہیں۔ ان گروپوں کی طرف سے لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکہ عالمی حمایت کو متحرک کرتا رہے گا۔