لیبیا میں فوجی نہیں صرف مشیر بھیجے ہیں، طیب اردوآن

منگل 21 جنوری 2020 19:43

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2020ء) ترک صدر رجب طیب اردوآن نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے ابھی تک صرف فوجی مشیر اور تربیتی عملہ لیبیا بھیجا ہے اور اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ وزیراعظم فایزالسراج کے زیر قیادت قومی اتحاد کی حکومت کی حمایت میں اپنے فوجیوں کو اس ملک میں روانہ نہیں کیا ہے۔

(جاری ہے)

صدر اردوآن برلن میں لیبیا میں قیام امن کے لیے ایک روزہ کانفرنس میں شرکت کے بعد واپس آتے ہوئے اپنے ہمراہ طیارے میں سوار صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ برلن کانفرنس میں ترکی کی کوششوں کے نتیجے میں لیبیا کے متحارب فریقوں کے درمیان جنگ بندی کے لیے کام کی بنیاد پڑی ہے۔