روس اور شام کی تاروس بندرگاہ پر مشترکہ فوجی مشقیں

منگل 21 جنوری 2020 19:58

روس اور شام کی تاروس بندرگاہ پر مشترکہ فوجی مشقیں
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2020ء) روس اور شام نے تاروس بندرگاہ پر مشترکہ فوجی مشقیں کیں ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس اور شام نے تاروس بندرگاہ کی انٹرنیشنل میری ٹائم اکنامک تنصیبات پر فوجی مشقیں کیں ۔

(جاری ہے)

مشترکہ مشقوں کے کمانڈر الیگزینڈر بولداشیو نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مشقوں میں دونوں ممالک کے 2080 فوجیوں ، 7 زمینی بحری جہازوں اور کشتیوں نے حصہ لیا ۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان ان مشقوں کا مقصد پیشہ وارانہ صلاحیت کو فروغ دینا ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :