وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے ڈیوس روانہ

امریکی صدر سے ملاقات سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے میٹنگز بھی شیڈول میں شامل

منگل 21 جنوری 2020 20:06

وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے ڈیوس روانہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2020ء) وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے ڈیوس روانہ ہو گئے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی زلفی بخاری، مشیر تجارت عبدالرزاق داود اور معید یوسف بھی ان کے ہمراہ ہیں دورے کے دوران عمران خان امریکی صدر ٹرمپ کیساتھ ملاقات کریں گے، سائیڈ لائنز پر دیگر عالمی رہنماؤں سے میٹنگز بھی شیڈول ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 3روزہ دورے پر ڈیو وس روانہ ہو گئے وزیر اعظم کے ہمرا ہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مشیر تجا رت عبد الرزاق داود اور معاون خصوصی زلفی بخاری اور معید یو سف بھی انکے ہمراہ ہیں ۔وزیراعظم عمران خان 23 جنوری تک ڈیووس ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جولائی 2019 کے بعد عمران خان اور ٹرمپ کے درمیان یہ تیسری ملاقات ہوگی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کی ڈیووس ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر دیگر عالمی اداروں کے رہنماں، کارپوریٹ بزنس اور ٹیکنالوجی کے ایگزیکٹو سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین کی دعوت پر اجلاس میں شرکت اور فورم کے خصوصی سیشن سے خطاب کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق عمران خان اس اہم اجلاس کے موقع پر کارپوریٹ لیڈرز اور سی ای اوز سے بات چیت بھی کریں گے جبکہ سائیڈ لائنز پر وزیراعظم کی عالمی رہنماں سے ملاقاتیں طے ہو چکی ہیں۔

وہ ورلڈ اکنامک فورم میں عالمی میڈیا کوانٹرویوز دیں گے جبکہ سینئر ایڈیٹرز سے بھی بات چیت کریں گے۔وزیراعظم عمران خان اس اہم عالمی اجلاس کے موقع پر مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال پر پاکستانی موقف دیں گے جبکہ معیشت، کاروبار اور سرمایہ کاری پر اپنا وژن دنیا کے سامنے رکھیں گے۔