گیس کی قیمتوں میں 15فیصد اضافہ کی سمری تشویشناک ہے شہباز اسلم

منگل 21 جنوری 2020 20:23

گیس کی قیمتوں میں 15فیصد اضافہ کی سمری تشویشناک ہے شہباز اسلم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2020ء) تاجر رہنما و ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانڈسٹری سابق وائس چیئرمین فرایا شہباز اسلم نے کہا ہے کہ پٹرولیم ڈویژ ن کی طرف سے گیس کی قیمتوں میں 15فیصد اضافہ کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیجنے پر تشویش ہے سمری کے مطابق صنعتی شعبہ کیلئے گیس کی نرخوں میں12فیصد تک اضافہ ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے فائونڈ ر چیئرمین عدنان بٹ،ارشد بیگ،تنویر احمد،حقیق احمد،شاہد بیگ اور دیگر صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ بجلی اور مہنگی گیس کے باعث پہلے ہی صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے اور صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیا مہنگی اور ہوشربا مہنگائی کا سیلاب آیا ہوا ہے جس سے ہر طبقہ فکر متاثر ہورہا ہے ۔شہباز اسلم نے کہا کہ موجودہ حکومت اب تک گیس کی قیمتوں میں333فیصد تک اضافہ کرچکی ہے اور موجودہ حکومت نے گیس مہنگی کرکے عوام پر پہلے ہی 194ارب کا بوجھ ڈال چکی ہے جس میں زیادہ بوجھ صنعتی شعبہ پر پڑا جس سے اس کی پیداواری لاگت میں اضافہ اور اشیا مہنگی ہونے سے ملک میں ہوشربا مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے۔