مہنگا ئی پر کپتان کے لطیفوں سے عوام کا پیٹ نہیں بھرے گا: سلیم رضا

منگل 21 جنوری 2020 20:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2020ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ مہنگا ئی پر کپتان کے لطیفوں سے عوام کا پیٹ نہیں بھرے گا،عمران خان نے مہنگا ئی بارے اپنے گھرکے حا لا ت بتا کر واضح کردیا ہے کہ حکومت مہنگا ئی کو کنٹرو ل نہیں کر سکتی،جو نااہل سلیکٹڈ وزیراعظم اپنے گھر میں خو شحا ل نہیں وہ ملک کو کیسے خو شحا ل بنا ئے گا۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ حکومت نے غریب عوام کو خودکشیوں پر مجبور کر دیا ہے۔بے روزگاری غربت اور مہنگائی کا سونامی عمران خان کو لے ڈوبے گا۔نااہل حکمرانوں کی غیرمتوازن پالیسیوں نے گندم اور آٹا کے خود کفیل پاکستان کو فقیر بنا دیا۔بجلی، گیس ،ایل پی جی گیس،آٹا ،گندم، چینی، ادویات کی قیمتوں میں جان لیوا ٹیکس اور مہنگائی نے غریب عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے۔ تحریک انصا ف حکومت عوام پر عذاب بن چکی ہے جس کے خا تمے کیلئے عوام دعا ئیں مانگ رہی ہے نواز شریف اور شہباز شریف کو قوم آ ج یاد کررہی ہے۔