عمران نیازی نے معیشت، عوام کی روٹی، روزگار، کاروبار سب گروی رکھ دیا : رانا مبشر اقبال

منگل 21 جنوری 2020 21:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ایم این اے رانا مبشر اقبال نے کہا ہے کہ آٹے اور گندم کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے،حکمرانوں کی نالائقیوں کے باعث عوام فاقوں پر مجبور ہیں ،نالائقوں کا ٹولہ اپنی عیاشیوں میں مگن ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے حلقوں میںکارکنوں میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ نالائقوں کی چیخیں بند نہیں ہو رہیں۔

سچائی اور حقائق کی موجودگی میں چور چور، ڈاکو ڈاکو کا بیانیہ نہیں چل سکتا، نااہلوں کی کمزور معاشی پالیسیوں کی وجہ سے 80 لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے کیوں چلے گئے،مسلم لیگ ن نے وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں اقتدار کے دوران سی پیک اور دیگر میگا پراجیکٹس کے ذریعے ملکی اثاثوں میں اضافہ کیا جبکہ سلیکٹڈ ٹولے نے 16 ماہ کے دوران ان اثاثوں کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔

(جاری ہے)

کہ عمران نیازی نے معیشت، عوام کی روٹی، روزگار، کاروبار سب گروی رکھ دیا،کمزور معاشی پالیسیوں کے باعث عوام فاقوں پر مجبور ہیں جبکہ حکمران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ باشعور عوام کو سیاسی قوتوں اور انکی کارکردگی کا پتہ چلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سوائے سیاسی انتقام کے کچھ نہیں کر پا رہی ، اگر بلا تفریق احتساب ہے تو اپنے نئے باس کے سارے بچوں ، ساری بیویوں اور سارے فارن اکاؤنٹس کو ڈکلیر کروائیں اصلی چور خود ہی پکڑا جائے گا جو بیس سال سے شور مچا رہا ہے اور دوسروں کو چور کہ رہا ہے ۔