وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارکی ہدایت پر پنجاب بھر میں سرکاری نرخوں پر آٹے کے تھیلوں کی فراہمی جاری

شہروں اورتحصیلوں میںسرکاری نرخوں پرآٹا تھیلوں کی فراہمی کیلئے 484سیل پوائنٹس قائم کردیئے گئے ہیں:عثمان بزدار ×پنجاب میں گندم یا آٹے کی کوئی قلت نہیں،عوام کو ریلیف دینے کیلئے سیل پوائنٹس میں اضافہ کیاگیا ہے،صورتحال معمول پر ہے

منگل 21 جنوری 2020 22:09

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارکی ہدایت پر پنجاب بھر میں سرکاری نرخوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2020ء) وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارکی ہدایت پر پنجاب بھر میں سرکاری نرخوں پر آٹے کے تھیلوں کی فراہمی تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب کے شہروں اورتحصیلوں میںسرکاری نرخوں پرآٹے کے تھیلوں کی فراہمی کیلئے 484سیل پوائنٹس قائم کردیئے گئے ہیں جبکہ پنجاب کے مختلف شہروںاورتحصیلوںمیں 207مقامات پر ٹرکوں کے ذریعے بھی سرکاری نرخ پر آٹے کے تھیلوں کی فروخت جاری ہے ۔

انہوںنے کہا کہ پنجاب میں گندم یا آٹے کی کوئی قلت نہیں۔ صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے سیل پوائنٹس میں اضافہ کیاگیا ہے ۔محکمہ خوراک اورانتظامیہ کی کاوشوں سے صورتحال معمول پر ہے ۔کسی کو آٹے کی قیمت میں بلاجواز اضافہ نہیں کرنے دیںگے۔

(جاری ہے)

پنجاب بھر میں آٹے کی خریداری معمول کے مطابق جاری ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر انتظامی اورمحکمہ خوراک کے افسران نے سیل پوائنٹس کے دورے کیے اور عوام کوسرکاری نرخوں پر آٹے کے تھیلوں کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر میانوالی عمر چٹھہ نے شہر میںقائم سیل پوائنٹس کا وزٹ کیا ۔ڈپٹی کمشنر میانوالی نے سٹیشن چوک اوردیگر مقامات پر آٹے کے تھیلوں کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر میانوالی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرکی زیر نگرانی میں عوام کو20کلوآٹے کا تھیلا805روپے میں فراہم کیا جارہا ہے ۔ضلع میں آٹے اورگندم کے سٹاک وافر مقدار میں موجود ہے ۔میانوالی کی تینوں تحصیلوں میںصورتحال معمول کے مطابق ہے ۔