موجودہ حکومت کے دور میں پی آئی اے کے خسارے میں کمی، ریونیو میں اضافہ ہوا ہے، وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا ایوان بالا میں جواب

منگل 21 جنوری 2020 22:52

موجودہ حکومت کے دور میں پی آئی اے کے خسارے میں کمی، ریونیو میں اضافہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2020ء) سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کا مجموعی خسارہ 482 ارب روپے ہے، موجودہ حکومت کے دور میں خسارے میں کمی اور ریونیو میں اضافہ ہوا ہے، پی آئی اے کے منیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی کے معاملہ پر سپریم کورٹ کی ہدایت پر عمل کیا جائے گا۔منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر سراج الحق، سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ 2017ئ میں پی آئی اے کا ریونیو 95 ارب 66 کروڑ روپے، 2018ئ میں 103 ارب 49 کروڑ روپے اور 2019ئ میں 146 ارب 38 کروڑ 60 لاکھ روپے تھا جبکہ 2017ئ میں خسارے میں 29 ارب، 2018ئ میں 32 ارب اور 2019ئ میں 11 ارب 30 کروڑ روپے کی کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں پی آئی اے کے خسارے میں کمی اور آمدنی میں اضافہ ہوا ہے اور تمام اشاریئے مثبت ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ اس وقت کوئٹہ سے بلوچستان کے دیگر شہروں کے لئے کوئی پرواز نہیں چلائی جا رہی، دالبندین کے لئے پروازیں بحال کریں گے، 2020ئ میں تین نئے جہاز خریدے جائیں گے، سیاحت کے فروغ کے لئے سوات ایئر پورٹ کی مرمت کے ساتھ ساتھ پروازیں بھی چلائی جائیں گی۔

سینیٹر محمد اکرم، سینیٹر جہانزیب جمالدینی اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے گوادر اور کوئٹہ کے درمیان ہفتہ میں دو پروازیں چلاتی تھی لیکن مسافروں کی کم تعداد کی وجہ سے ان کو معطل کرنا پڑا۔ پی آئی اے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کوئٹہ تا گوادر اور تربت پروازیں چلائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سوات ایئر پورٹ کی بھی مرمت کی جا رہی ہے اور سوات کے لئے بھی سیاحتی فلائیٹس چلائی جائیں گی۔اعجاز خان ۔