کاروبار بڑھانے کیلئےلائسنس کی شرط ختم کر رہے ہیں، شبر زیدی

آئی ایم ایف ریویو کےبعد ٹیکس ہدف پر نظرثانی کریں گے، درآمدات میں کمی سے ٹیکس ریونیو میں200 ارب کا نقصان ہوا، ٹیکس تجاویزکو عملی شکل دیں گے۔ چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 جنوری 2020 19:06

کاروبار بڑھانے کیلئےلائسنس کی شرط ختم کر رہے ہیں، شبر زیدی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جنوری 2020ء) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ریویو کے بعد ٹیکس ہدف پر نظرثانی کریں گے، درآمدات میں کمی سے ٹیکس ریونیو میں 200 ارب کا نقصان ہوا، کاروبار بڑھانے کیلئے ٹیکس تجاویزکوعملی شکل دیں گے۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس سے متعلق تمام تجاویزکوعملی شکل دیں گے۔

لائسنس کی شرط ختم ہونے سے عام آدمی کے کاروبار میں اضافہ ہوگا۔ کوشش کررہے ہیں شناختی کارڈ کی شرط کے معاملے کو آگے بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ریویو کے بعد ٹیکس ہدف پر نظرثانی کریں گے۔ درآمدات میں کمی سے ٹیکس ریونیو کو 200 ارب کا نقصان ہوا۔ درآمدات میں اضافہ ہوا تو پھرٹیکس اقدامات کا ازسرنو جائزہ لیں گے۔

(جاری ہے)

اسی طرح نیشنل ٹیرف کمیشن کوری وائٹلائزکریں گے۔

برآمدات کو بڑھانے کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔ برآمدات کوبڑھانے کیلئے مل کرکام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آٹے پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا اورآٹے کا کوئی بحران نہیں ہے۔ مشیر خزانہ دوست ہیں، ان سے کوئی اختلاف نہیں، طبیعت کی ناسازی کے باعث چھٹی پر تھا، اب طبیعت ٹھیک ہے۔ دوسری جانب رواں مالی سال کی پہلی اور دوسری سہ ماہی کے دوران ڈولمن سٹی آر ای آئی ٹی کے بعد از ٹیکس منافع میں بالترتیب 7.4 فیصد اور 10.7 فیصد کمی ہوئی ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کیلئے کمپنی کا خالص منافع 4020 ملین روپے تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کیلئے ڈولمن سٹی نے 4343 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران کمپنی کے بعداز ٹیکس منافع میں 323 ملین روپے یعنی 7.4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 1.95 روپے کے مقابلہ میں 1.81 روپے فی حصص تک کم ہو گئی۔