Live Updates

فیاض الحسن چوہان کی فواد چوہدری پر سخت تنقید

فواد چوہدری کے رویے سے متعلق افسوس ہی کر سکتا ہوں، انکو چاہیئے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی سے متعلق باتوں سے اجتناب کریں، انکو میرا مشورہ ہے کہ وہ ڈسیپلن کی خلاف ورزی نہ کریں: وزیراطلاعت پنجاب فیاض الحسن چوہان

Usama Ch اسامہ چوہدری منگل 21 جنوری 2020 19:39

فیاض الحسن چوہان کی فواد چوہدری پر سخت تنقید
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 21 جنوری 2020) : فیاض الحسن چوہان کی فواد چوہدری پر سخت تنقید، فواد چوہدری کے رویے سے متعلق افسوس ہی کر سکتا ہوں، انکو چاہیئے  کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی سے متعلق باتوں سے اجتناب کریں، انکو میرا مشورہ ہے کہ وہ ڈسیپلن کی خلاف ورزی نہ کریں۔ تفصیلات کےمطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سابق وفاقی وزیر اطلاعات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ فواد چوہدری ڈسیپلن کی بہت زیادہ خلاف ورزی کرتے ہیں، انکو ایسا کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ انھوں نےکہا کہ فواد چوہدری کے رویے سے متعلق افسوس ہی کر سکتا ہوں، انکو چائیے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی سے متعلق باتوں سے اجتناب کریں۔

(جاری ہے)

وزیراطلاعات نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ پر تنقید وزیراعظم عمران خان پر تنقید نہیں ہے، حالانکہ ایسا نہیں ہے، میری فواد چوہدری سے گزارش ہے کہ وہ اپنے آپ کر کنٹرول میں رکھیں۔

انکا مزید کہنا ہے کہ میرا فواد چوہدری کے ساتھ پرانا تعلق ہے، وہ سائنس میں ترقی کے حوالے سے کچھ کریں، وہ اس بات کو ہاتھ ڈالتے ہیں جس سے ملک مشکلات کا شکار ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہٹا نہیں رہے تھے تو عثمان بزدار خود خیال کریں۔ انکا کہنا تھا کہ تگڑے ہوں یا گھر چلے جائیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ عثمان بزدار کی ناکامی سے عمران خان کو کوئی نقصان نہیں ہو سکتا، یہ بات چاہے فردوس عاشق اعوان کہیں یا کوئی اور۔ انکا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کی ناکامی عمران خان کی ناکامی ہے، ایسا لگ رہا ہے جیسے صرف عمران خان ہی کام کر رہے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ بات سبھی کرتے ہیں بس عمران خان کے پاس جا کر چھپ ہو جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا تھا کہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری پاکستان تحریک انصاف میں جہانگیر ترین کے گروپ سے ہیں، انکے بیان کے پیچھے جہانگیر ترین صاحب موجود ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی واضع رہے کہ جب شہریارآفریدی نے بیان دیا تھا تو انکے ساتھ کوئی بھی کھڑا نہیں ہوا تھا۔

قبل ازیں سینئر صحافی صابرشاکر کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو تکلیف یہ ہے کہ عثمان بزدار براہ راست عمران خان سے ہدایات لیتے ہیں، جو بات ق لیگ کررہی ہے وہی فواد چوہدری کررہے ہیں اور وزیراعظم کو خط بھی لکھ دیا ہے۔انھوں نے مزید کہاتھا کہ جو لوگ عثمان بزدار کے خلاف بول رہے ہیں عمران خان انہیں شٹ اپ کال دینے والے ہیں۔قبل ازیں تحریک انصاف کے کور کمیٹی کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کی جانب سے پنجاب کی کارکردگی پر تنقید کی گئی تھی جس پر کہا گیا تھا کہ پنجاب میں عثمان بزدار ڈیلیور نہیں کر پا رہے جس کی وجہ سے تحریک انصاف کو مجموعی طور پر پریشر کا سامنا ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر نے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب میں نہ تو سیاسی طور پر ڈیلیور کیا جا رہا ہے اور نہ ہی انتظامی طو ر پر جس کی وجہ سے ہمیں اجتماعی طور پر نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اب لوگوں کی بڑی تعداد ہے جو کہ مایوسی کے سبب ہم سے سوال کر رہی ہے اور ہمارے پاس ڈیلیور کرنے کے علاوہ کوئی چارہ موجود نہیں ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات