فلم سنسر بورڈ نے فلم ‘‘زندگی تماشہ’’ کا تنقیدی جائزہ لینے کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فردوس عاشق اعوان

منگل 21 جنوری 2020 23:19

فلم سنسر بورڈ نے فلم ‘‘زندگی تماشہ’’ کا تنقیدی جائزہ لینے کیلئے اسلامی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2020ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مرکزی فلم سنسر بورڈ نے فلم ‘‘زندگی تماشہ’’ کا تنقیدی جائزہ لینے کے لئے فوری طور پر اسلامی نظریاتی کونسل سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک ٹوئٹ میں معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ مرکزی فلم سنسر بورڈ نے فلم ‘‘زندگی تماشہ’’ کا تنقیدی جائزہ لینے کے لئے فوری طور پر اسلامی نظریاتی کونسل سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروڈیوسر کو فلم کی ریلیز مؤخر کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔