انٹر پول کے سابق صدر کو رشوت وصول کرنے کے الزام میں 13 سال قید کی سزا

مین ہونگوے نے نائب وزیر پبلک سیکیورٹی اور میری ٹائم پولیس کے سربراہ کی حیثیت سے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا اور غیر قانونی طور پر دوسروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے رقم اور املاک حاصل کیں، چینی عدالت

منگل 21 جنوری 2020 23:53

انٹر پول کے سابق صدر کو رشوت وصول کرنے کے الزام میں 13 سال قید کی سزا
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2020ء) چین کی عدالت نے بین الاقوامی پولیس (انٹرپول) کے سابق صدر مینگ ہونگوے کو رشوت وصول کرنے کے الزام میں 13 سال سے زائد قید کی سزا سنادی۔واضح رہے کہ اکتوبر 2018 میں بیجنگ نے مینگ ہونگ وائی کو حراست میں لینے کی تصدیق کی تھی۔11 مئی 2019 کو چینی پراسیکیوٹر نے فرد جرم عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ مین ہونگوے نے نائب وزیر پبلک سیکیورٹی اور میری ٹائم پولیس کے سربراہ کی حیثیت سے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا اور غیر قانونی طور پر دوسروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے رقم اور املاک حاصل کیں، بیان میں کہا گیا کہ یہ رقم بہت خطیر ہے۔

قبل ازیں حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کی نظم وضبط کمیٹی نے کہا تھا کہ تحقیقات میں ہی بات سامنے آئی کہ مینگ ہونگوے نے اپنے اہلِ خانہ کے پرتعیش انداز زندگی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ مینگ ہونگے کو اپریل 2019 میں عہدے سے برطرف کیا گیا جبکہ پارٹی سے نکالتے ہوئے انہیں باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا تھا کیوں کہ انٹرپول کی سربراہی کے دوران انہوں نے وزارت کا عہدہ بھی برقرار رکھا تھا۔

tتینجن فرسٹ انٹرمیڈیٹ پیپلزعدالت نے فصیلہ سنایا کہ 66 سالہ مینگ ہونگوے کو 13 سال 6 ماہ قید اور 2 لاکھ 90 ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے۔گزشتہ جون میں مینگ ہونگوے کے خلاف 20 لاکھ 10 ہزار ڈالر رشوت لینے کا الزام عائد ہوا تھا۔جس کے بعد عدالت نے کہا کہ انہوں نے اپنی حیثیت اورعہدوں کا 'ناجائز استعمال' کیا۔عدالتی بیان میں کہا گیا کہ 'چوری شدہ رقم اور چوری شدہ سامان برآمد نہیں کیا جاسکتا'۔

عدالت نے کہا مینگ ہونگے نے 'تمام مجرمانہ سرگرمیوں کا اعتراف کیا اور وہ اس فیصلے پر اپیل نہیں کریں گے۔چین کے پبلک سیکیورٹی بیورو نے مینگ ہونگے کے معاملے کو سابق سیکیورٹی زار ڑو یونگ کانگ سے منسلک کیا جنہیں 2015 میں رشوت ، اقتدار کے ناجائز استعمال اور ریاستی راز افشا کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :