عمران خان کا وہ ایک منصوبہ جو ڈونلڈ ٹرمپ کے دل کو بھا گیا

امریکی صدر نے اپنے ملک میں ایک ہزار ارب درخت لگانے کی مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی منگل 21 جنوری 2020 20:57

عمران خان کا وہ ایک منصوبہ جو ڈونلڈ ٹرمپ کے دل کو بھا گیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2020ء) عمران خان کا وہ ایک منصوبہ جو ڈونلڈ ٹرمپ کے دل کو بھا گیا، امریکی صدر نے اپنے ملک میں ایک ہزار ارب درخت لگانے کی مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شروع کیے گئے بلین ٹری سونامی منصوبے نے دنیا بھر میں شہرت پائی ہے۔ متعدد عالمی رہنما اور تنظیمیں پاکستان میں شروع کیے گئے بلین ٹری سونامی منصوبے کی تعریف کر چکے ہیں۔

جبکہ اب اس منصوبے کی دیکھا دیکھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اسی طرز کے منصوبے کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا ایک ہزار ارب درخت لگانے کی مہم میں شامل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر اپنی قوموں کو محفوظ اور اپنے ملکوں کو پہلے سے زیادہ خوبصورت بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کا اعلان سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

اس تقریب میں جہاں دنیا بھر کے رہنما شرکت کر رہے ہیں، وہیں پاکستان وزیراعظم عمران خان بھی تقریب میں شرکت کیلئے ڈیووس پہنچ چکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان عالمی معیشت کی بہتری کے علاوہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی خصوصی گفتگو کریں گے۔