آٹے کے بعد چینی بھی مہنگائی کے راستے پر

لاہور میں چینی 82 روپے فی کلو میں فروخت، ملتان اور فیصل آباد میں 10 روپے مہنگی

Usama Ch اسامہ چوہدری منگل 21 جنوری 2020 21:25

آٹے کے بعد چینی بھی مہنگائی کے راستے پر
لاہور (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 21 جنوری 2020) : آٹے کے بعد چینی بھی مہنگائی کے راستے پر، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کئی شہروں میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ لاہور میں چینی 82 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ اسکے علاوہ ملتان اور فیصل آباد میں 10 روپے مہنگی ہو گئی ہے۔ اس سے قبل بھی  مارکیٹ میں آٹے کی قیمت کے بعد چینی کے قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

فی کلو چینی کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے اضافہ ہوا تھا۔ 100 کلوگرام چینی کے تھیلے کی قیمت 7300 سے بڑھ کر 7550 روپے ہو گئی تھا۔ چینی کے 100 کلوگرام تھیلے کی قیمت میں 250 روپے اضافہ ہوا تھا۔ یاد رہے کہ آٹا چکی مالکان نے اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد فی کلو قیمت میں چند ہی روز میں مزید 6 روپے فی کلو اضافہ کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

بتایاگیا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں گزشتہ 10دنوں کے دوران ایک من گندم کی قیمت میں 400روپے کا اضافہ ہوا تھا جس سے اس کا ریٹ 1800روپے سے بڑھ کر 2200روپے تک پہنچ گیا تھا۔

  گندم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو جواز بنا کر آٹا چکی مالکان نے ایک کلو چکی سے بنے آٹے کی قیمت میں 6روپے اضافہ کردیا تھا جس سے اس کا ریٹ 64روپے سے بڑھ کر 70روپے ہو گیا تھا ،آٹا چکی مالکان نے اضافی نرخون کا فوری طور پر اطلاق کا اعلا ن کرتے ہوئے کہا تھا کہ گندم کی قیمت میں اضافے کے تناظر میں چکی آٹا کی قیمت 72روپے فی کلو بنتی ہے لیکن ایک کلو چکی آٹا کی قیمت 70روپے مقرر کی گئی ہے ۔

آٹا چکی مالکان نے چند روز قبل بھی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔ اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ مارکیٹ میں آٹے کی قیمت کے بعد چینی کے قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ چینی کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے اضافہ ہوا ہے، 100 کلو چینی کی قیمت 7300 سے بڑھ کر 7550 روپے ہو گئی ہے۔ چینی کی 100 روپے کے تھیلے میں 250 روپے اضافہ ہوا ہے۔