وزارت دفاع نے انعام الرحیم کو مشروط طور پررہا کرنے کی یقین دہانی کرادی

انعام الرحیم کو پاسپورٹ اور لیپ ٹاپ کا کوڈ دینا ہوگا ۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کے سامنے شرط رکھ دی

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی بدھ 22 جنوری 2020 11:09

وزارت دفاع نے انعام الرحیم کو مشروط طور پررہا کرنے کی یقین دہانی کرادی
اسلام آباد ( اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 22 جنوری 2020ء) وزارت دفاع نے انعام الرحیم کو مشروط طور پر رہا کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس مشیر عالم نے کرنل (ر) انعام الرحیم کی رہائی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ کرنل (ر) انعام الرحیم بیمار ہیں۔ انہیں باربار ہسپتال لے جانا پڑتا ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ کرنل (ر) انعام الرحیم کو رہا کرنے کو رہا کرنے کو تیار ہیں۔انعام الرحیم پاسپورٹ جمع کرادیں روالپنڈی اور اسلا م آباد سے باہر بھی نہ جائیں۔ رہائی کے لئے انہیں لیپ ٹاپ کا کوڈ بھی دینا ہوگا۔ جس پر ردعمل دیتے ہوئے جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ انعام الرحیم اپنا پاسپورٹ جمع کرادیں گے ۔

(جاری ہے)

تحقیقات میں بھی تعاون کریں گے ۔ عدالت کی جانب سے ریمارکس دیئے گئے کہ انعام الرحیم کی رہائی کے خلاف حکومتی اپیل کو میرٹ پر سنا جائے گا۔

انعام الرحیم کے وکیل کی جانب سے بھی پاسپورٹ جمع کرانی کی یقین دہانی کرادی گئی ۔ واضح رہے اس سےقبل سپریم کورٹ نے کرنل (ر) انعام الرحیم کی رہائی کا لاہورہائیکورٹ کا حکم معطل کر دیا تھا ۔اٹارنی جنرل نے عدالت میں پیش ہو کر دلائل دئیے انہوں نے کہا کہ کرنل (ر) انعام الرحیم عملی طور پر جاسوسی کرتے رہے۔ وہ اکیلے نہیں بلکہ ان کا پورا نیٹ ورک ہے۔

انہوں نے آئی ایس آئی اور جوہری پروگرام سمیت حساس معلومات افشا کیں۔اورآفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔ان کے نیٹ ورک کے کئی لوگ گرفتار ہو چکے ہیں جن میں سے ایک کو پھانسی ہوئی بھی جب کہ مزید لوگ بھی گرفتارہوں گے۔ تحقیقات کے دوران ان کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں ۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ بادی النظر میں کرنل (ر) انعام الرحیم کے خلاف مواد موجود ہے جس پر سپریم کورٹ نے کرنل (ر) انعام الرحیم کی رہائی کا حکم معطل کر دیا تھا۔ تاہم اب وزارت دفاع نے انعام الرحیم کی جانب سے رہائی کیلئے اپیل کردی ہے۔