عالمی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور پائیدار ترقی برقرار رکھنے کے سلسلے میں چین درست راستے پر گامزن ہے، صدر عالمی اقتصادی فورم

بدھ 22 جنوری 2020 11:57

عالمی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور پائیدار ترقی برقرار رکھنے کے ..
ڈیووس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) عالمی اقتصادی فورم کے صدر بورج برینڈے نے کہا ہے کہ عالمی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور پائیدار ترقی برقرار رکھنے کے حوالے سے چین درست راستے پر گامزن ہے۔چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کاربن کے اخراج کو کم کرنا چین کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے،تاہم چین پیرس معاہدے کو عمل میں لانے کی بھر پور کوشش کررہا ہے۔

(جاری ہے)

چین کاربن کے اخراج کو طویل المدتی بنیاد پر کم کررہاہے، اس کے علاوہ چین کی زبردست خدمات کی وجہ سے اب شمسی پینل کی قیمت میں دس سال پہلے کے مقابلے میں نوے فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ اس لئے شمسی پینل وسیع پیمانے پر استعمال کیا جارہا ہے۔بورج برینڈے نے غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی بر قرار رکھنے کے حوالے سے چین کی کوششوں کو خوب سراہا۔ انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ جیسے چینی صدر نے کہا ہے مشترکہ مفادات کے حصول کے لئے تعاون کرنا مختلف ممالک کیلئے واحد درست انتخاب ہے۔

متعلقہ عنوان :