روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکام پلاننگ کمیشن

بدھ 22 جنوری 2020 12:29

روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان کی انفراسٹرکچر ضروریات کو پورا کرنی کی لئے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے حکام کے مطابق شاہراہوں اور توانائی کی ضروریات کے لئے نجی شعبہ کو شریک کیا گیا، انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کا خلا جی ڈی پی کے 5 سے 7 فیصد کے برابر ہے۔

انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑا چیلنج ہے، پاکستان میں توانائی کے شعبے میں نجی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ پاکستان میں جدید انفراسٹرکچر تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔ ہاؤسنگ اور پانی جیسے مسائل حل کرنے کے لیے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے صوبوں کے پاس زیادہ صلاحیت ہے۔

متعلقہ عنوان :