چکی اونرز ایسوسی ایشن نے چھاپوں کیخلاف غیر معینہ مد ت تک ہڑتال کا اعلان کر دیا

ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کے باجود ہمارے خلاف کریک ڈائون کیا گیا ،کریانہ مرچنٹ بھی ساتھ دے رہی ہے ‘ عبد الرحمان

بدھ 22 جنوری 2020 12:39

چکی اونرز ایسوسی ایشن نے چھاپوں کیخلاف غیر معینہ مد ت تک ہڑتال کا اعلان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) چکی اونرز ایسوسی ایشن نے انتظامیہ پر چھاپے مارنے کا الزام عائد کرتے ہوئے غیر معینہ مد ت تک ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبد الرحمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کے باجود ہمارے خلاف کریک ڈائون کیا گیا ۔ درج مقدمات کی نقول بھی فراہم نہیں کی جارہیں جبکہ پولیس اسٹیشن جانے والے رہنمائوں کوبھی ہراساں کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام کیخلاف صوبائی دارالحکومت میںغیر معینہ مدت کے لیے چکیاں بند کر رہے ہیں جبکہ کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے بھی چکی ایسوسی ایشن کے ساتھ ہڑتال میں شریک ہونے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں زبردستی 60روپے کلو آٹا فروخت کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے ، حکومت پر واضح کر چکے ہیں کہ اوپن مارکیٹ سے مہنگی گندم خرید کر حکومت کے مرضی کے نرخوں پر فروخت نہیں کر سکتے۔ حکومت سرکاری گندم فراہم کرے اس کے مطابق قیمتیں کم کر دیں گے اور اس حوالے سے مذاکرات بھی کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :