آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

بدھ 22 جنوری 2020 12:39

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تا ہم گلگت بلتستان،کشمیر اور اسے ملحقہ پہا ڑی علا قوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اورپہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے۔ پنجاب کے بعض میدانی علا قوں میں صبح کے وقت ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، مری، اٹک، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان کے اضلاع چند مقامات پر بارش ہوئی۔ اس دوران ما لم جبہ، مری، پارا چنار، کالام اور استور میں برفباری بھی ریکا رڈ کی گئی تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پٹن میں17 ،لی میٹر، بالاکوٹ 11، پاراچنار 10، دیر 7، کاکول 6، کالام 4، سیدوشریف، دروش 2، مظفرآباد 11، گڑھی دوپٹہ 6، راولا کو ٹ 5، کوٹلی ایک، مری 10، اٹک 2، اسلام آباد، اسکردو اور باگروٹ میں ایک ملی میٹر بارش جبکہ مالم جبہ میں 5 انچ، مری 4، پاراچنار 3، کالام اور استور میں ایک انش برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق اسکردو میں درجہ حرارت منفی 15، بگروٹ، گو پس منفی 12، پاراچنار منفی 9، استور منفی 8، ما لم جبہ منفی 7، قلا ت، کا لا م منفی 6 اور مر ی منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔