Live Updates

عمران خان اور پرویز الہیٰ میں کشیدگی

وزیراعظم عمران خان اور پرویز الہیٰ کے درمیان ملاقات کی کوشش بھی ناکام ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 22 جنوری 2020 12:24

عمران خان اور پرویز الہیٰ میں کشیدگی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 جنوری 2020ء) وزیراعظم عمران خان اور پرویز الہیٰ کے درمیان ملاقات کی کوشش بھی ناکام ہو گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے بعض رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر پرویز الہیٰ کے درمیان کشیدگی پہلے کی طرح موجود ہے۔دونوں کے درمیان ایک ملاقات کرانے کی کوششیں بھی بے سود ثابت ہوئی ہیں۔

کافی عرصے سے وہ ملے ہیں اور نہ ہی مستقبل قریب میں ان کے ملنے کا کوئی پلان ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کسی بھی وفاقی شخصیت نے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین کی عیادت نہیں کی جب کہ وہ علاج کے بعد جرمنی سے واپس آئے اور وہ کافی زیادہ بیمار تھے۔جب کہ سخت سیاسی حریفوں نے چوہدریوں کو ٹیلی فون کر کے چوہدری شجاعت سے اظہار یکجہتی کیا اور ان کی صحت کے بارے میں دریافے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی پارٹیوں میں ہونے کے باوجود چوہدری شجاعت حسین کے فضل الرحمن اور ان کے والد کے ساتھ تعلقات ہیں۔جب کہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان مسلم لیگ ق کے ساتھ کیے گئے وہ عدے پورے کرنا شروع کر دئیے ہیں جو تعلقات کو برقرار رکھنے کے لیے ہیں۔جب کہ دوسری جانب کہا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ ق نے عملی طور پر وزارت اعلیٰ سنبھال لی لیکن وزیراعلیٰ عثمان بزدار اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

مسلم لیگ ق کے رہنما اور چیف سیکرٹری اعظم سلیمان کے درمیان ہونے والی انتہائی اہم میٹنگ میں اختیارات اور ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کا روڈ میپ تیار کر لیا گیا ہے۔جس کا اشارہ مونس الہیٰ نے سینئیر صحافی حامد میر سے گفتگو میں دیا۔اختیارات کی تقسیم پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پریشان ہیں اور جہانگیر ترین کو شکایت بھی کی ہے۔اطلاعات کے مطابق ق لیگ کو 20 ارب روپے کا ترقیاتی فنڈز فوری جاری کیا جائے گا۔

پنجاب کی بیوروکریسی کو ق لیگ براہ راست ہدایات دے سکے گی۔حال ہی میں مونس الہیٰ کی قیادت میں وفد پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین ،پرویز خٹک،عثمان بزدار اور اعظم سلیمان سے ملاقات کی تھی۔جس میں جہانگیر ترین نے ق لیگ کی اختیارات کے حصول کے معاملے میں شرائط کو من و عن تسلیم کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات