نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ پرسوں کھیلا جائے گا

بدھ 22 جنوری 2020 12:39

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ ..
آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ پرسوں جمعہ کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم ویرات کوہلی کی زیر قیادت نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لئے نیوزی لینڈ پہنچ چکی ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم کین ولیمسن کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 26 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا، تیسرا میچ 29 جنوری کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا، چوتھا میچ 31 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 2 فروری کو مائونٹ مانگنوئی کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے تمام میچز نائٹ ہونگے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 5 فروری کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے میچ 8 فروری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 11 فروری کو مائونٹ مانگنوئی میں کھیلا جائیگا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز سے قبل نیوزی لینڈ الیون اور بھارتی ٹیموں کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ 14 سے 16 فروری تک ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 فروری تک ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا آخری ٹیسٹ میچ 29 سے 04 مارچ تک کرائسٹ چرچ میں شیڈول ہے۔