Live Updates

نظام کی تبدیلی میں مافیاز کی شدید مزاحمت کا سامنا ہے ،شکست سے دوچار کرینگے‘ جمشید اقبال چیمہ

آنے والے مہینوں میں پالیسی ریٹ میں کمی سے مہنگائی کی شرح نیچے آئے گی ‘ این اے 127کے وفد سے گفتگو

بدھ 22 جنوری 2020 12:58

نظام کی تبدیلی میں مافیاز کی شدید مزاحمت کا سامنا ہے ،شکست سے دوچار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ آنے والے مہینوں میں پالیسی ریٹ میں کمی کا امکان ہے جس سے مہنگائی کی شرح نیچے آئے گی اور مینو فیکچرننگ گروتھ بڑھانے میں مدد ملے گی ، نظام کی تبدیلی میں مافیاز کی شدید مزاحمت کا سامنا ہے لیکن انہیں عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے۔

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنے دفتر میں حلقہ این اے 127 کے رہنمائوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حکومت کو پہاڑ جیسے وسائل ورثے میں ملے ہیں لیکن اس کے باوجود وزیر اعظم عمران خان مایوس نہیں اورچیلنجز سے نمٹنے کے لئے پر عزم ہیں ۔ دہائیوں کے مسائل اور بیگاڑ راتوں رات ٹھیک نہیں ہو سکتے ،عوام سے وعدہ ہے کہ انہیںمایوس نہیں کریں گے اور اپنے منشور میں کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حکومت مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے ، امید ہے کہ آنے والے مہینوں میں پالیسی ریٹ میں کمی ہو گی جس سے نہ صرف مہنگائی کی شرح نیچے آئے گی بلکہ مقامی سرمایہ کاری سے مینو فیکچرننگ گروتھ میں بھی اضافہ ہوگا جس سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ آج عوام کیلئے مشکلات ہیں لیکن آنے والے دنوںمیں آسانیاں آئیں گی اور عوام کو ریلیف ملے گا۔ اس موقع پر وفد نے جمشید اقبال چیمہ کو حلقے کے مسائل سے بھی آگاہ کیا جنہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات