جنوبی کوریا کی 2019 ء کے دوران 2 فیصد اقتصادی شرح نمو

بدھ 22 جنوری 2020 13:28

جنوبی کوریا کی 2019 ء کے دوران 2 فیصد اقتصادی شرح نمو
سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) جنوبی کوریا کی اقتصادی شرح نمو 2019 ء کے دوران عشرے کی کم ترین سطح 2 فیصد پر رہی جس کی وجہ امریکہ چین تجارتی کشیدگی اور ملکی سیمی کنڈیکٹرز کی برآمد میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

اس بات کا اعلان جنوبی کوریا کے مرکزی بینک ’’ بینک آف کوریا ‘‘ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کیا۔بینک کا کہنا ہے کہ چین امریکہ تجارتی کشیدگی کے باعث کورین تجارت کو بھی سخت نقصان ہوا بالخصوص سیمی کنڈیکٹر کی برآمد میں بڑے پیمانے پر کمی سے یہ شعبہ شدید متاثر ہوا۔ سال کے دوران کورین اقتصادی شرح نمو 2 فیصد رہی جبکہ 2018 ء کے دوران یہ 2.7 فیصد پر رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :