ڈرامہ ’’عہد وفا‘‘ کے سیٹ سے اگلی اقساط کی تصاویر وائرل

بدھ 22 جنوری 2020 13:28

ڈرامہ ’’عہد وفا‘‘ کے سیٹ سے اگلی اقساط کی تصاویر وائرل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) ڈرامہ ’’عہد وفا‘‘ کے سیٹ سے اگلی اقساط کی تصاویر وائرل ہوگئیں ۔ ان وائرل کردہ تصاویر میں اداکار احد رضا میر اور علیزے شاہ ، دلہا اور دلہن بنے سٹیج پر بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ پس منظر میں احد کے دوستوں کا کردار ادا کرنے والے تمام تین مرکزی اداکار بھی نظر آرہے ہیں جس سے ڈرامے کی آگے کی کہانی کا پتہ چل رہا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ڈرامہ ’’عہدوفا‘‘ سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ڈراموں میں شامل ہے ۔