الیکشن کمیشن کے ڈسپلے سنٹر پر فارم جمع کروانے آخری تاریخ میں توسیع

بدھ 22 جنوری 2020 13:37

الیکشن کمیشن کے ڈسپلے سنٹر پر فارم جمع کروانے آخری تاریخ میں توسیع
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت کی روشنی میں ڈسپلے سنٹر پر فارم جمع کروانے آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے یہ بات الیکشن آفیسر اٹک سید ضیغم عباس نے میڈیا کو بتائی انہوں نے کہا کہ ڈسپلے سنٹر پر فہرستیں 15فروری 2020تک آوزیزاں رہیں گی اور 15فروری تک فارم جمع کروائے جا سکیں گے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں سیاسی کار کن اور عوام الناس سے اپیل ہے کہ ڈس پلے سنٹر پر آویزاں فہرستوں کو تسلی سے دیکھ کر آپ اپنے ووٹ کے اندراج شناختی کارڈ پر مستقل اور عارضی پتہ کی درستگی یقینی بنائیں تا کہ آپ کو اپنے حق راہ دہی استعمال کرتے وقت کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔