Live Updates

صوبہ بھر میں ڈویلپمنٹ کمیٹیوں کو فنڈز فراہم کئے جارہے ہیں،الحاج ممتاز اختر کاہلوں

بدھ 22 جنوری 2020 13:39

صوبہ بھر میں ڈویلپمنٹ کمیٹیوں کو فنڈز فراہم کئے جارہے ہیں،الحاج ممتاز ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) صوبہ بھر میں جس طرح دیگر ڈویلپمنٹ کمیٹیوں کو فنڈز فراہم کئے جارہے ہیں سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو بھی فنڈز کی فراہمی کی جارہے ہیں تاکہ شہریوں کے مسائل حل کرنے میں آسانی ہو۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی اپنے فنڈز اکٹھے کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اور پہلے مرحلہ میں ایس ڈی اے ماڈل ٹائون کے پلاٹس نیلام کرنے کیساتھ ساتھ اس منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ اس وقت ایس ڈی اے کو قائم ہوئے تین سال سے زائد کا عرصہ ہونے کو ہے۔

ایس ڈی اے کی گورنر باڈی مکمل ہوچکی ہے اور اس نے حکومت کے سامنے متعدد منصوبے رکھے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی مشکلات کا اندازہ ہمیں ہے اور انشاء اللہ جلد ہی فنڈز کے حصول کیلئے وزیر اعلیٰ، گورنر اور وزیر اعظم سے ملاقات کی جائیگی اور سرگودھا کے مسائل سے انہیں آگاہ کیا جائیگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات