مظاہرے نظر انداز، ہٹ دھرم بھارتی وزیر داخلہ کا شہریت ترمیمی بل واپس نہ لینے کا اعلان

بدھ 22 جنوری 2020 13:41

مظاہرے نظر انداز، ہٹ دھرم بھارتی وزیر داخلہ کا شہریت ترمیمی بل واپس ..
لکھنئو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ شہریت ترمیمی بل کو اسکے خلاف احتجاج کے باوجود واپس نہیں لیا جائے گا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق لکھنو میں ایک ریلی سے خطاب میں کہا کہ اپوریشن جماعتوں نے جو کرنا ہے کریں، حکومت قانون کو واپس نہیں لے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو احتجاج کرنا ہے وہ اسکو جاری رکھیں ہمیں کوئی فرق نہیں پڑنے والا ۔

انہوں نے احتجاج کرنے والوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اب جو کوئی اس قانون کے خلاف نعرے بازی کرے گا اس کو جیل میں ٹھونس دیا جائے گا ۔ امیت شاہ نے اپنی تقریر میں رام مندر کا ایک بار پھر راگ الاپتے ہوئے کہاکہ کانگریس نے رام مندر کی تعمیر میں ہر وقت روڑے اٹکائے لیکن اب مندر کی تعمیر کا راستہ صاف ہو گیااور تین مہینے کے اندر اندر اسکی تعمیر کا کا م شروع کر دیا جائے گا۔