وریندر سہواگ نے ثقلین مشتاق اورشعیب اختر کو آئینہ دکھا دیا

سابق پاکستانی کھلاڑی پیسوں کے لیے بھارتی ٹیم کی تعریف کرتے ہیں: سابق بھارتی اوپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 22 جنوری 2020 13:37

وریندر سہواگ نے ثقلین مشتاق اورشعیب اختر کو آئینہ دکھا دیا
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جنوری 2020ء ) سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے دنیا کے تیز ترین فاسٹ بائولر شعیب اختر کو اپنے یوٹیوب چینل پر بھارتیوں کی تعریف کے پل باندھنے پر گہرے طنز کا نشانہ بنا ڈالا- 41 سالہ وریندر سہواگ نے ایک ٹی وی پروگرام میں سابق بھارتی فاسٹ باولر ظہیر خان کے ہمراہ شرکت تھی- پروگرام کے اینکر نے سہواگ سے سوال کیا ہے ویرات کوہلی کھلے عام کہتے ہیں کہ محمد عامر ان کے دوست ہیں لیکن آپ کے ٹائم پر تو آپ کی شعیب اختر سے بالکل بھی نہیں بنتی تھی- سہواگ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ’’اس وقت تو ہم کچھ بول نہیں سکتے تھے لیکن بعد میں شعیب اختر بہت اچھا دوست بن گیا کیوں کہ اسے انڈیا میں بزنس چاہئے تو ہماری تعریف تو کرنی ہی پڑے گی، تب ہی اسے یہاں بزنس مل سکتا ہے تبھی اس کو یہاں کمنٹس کے لئے بلایا جا سکتا ہے، آپ جتنے بھی شعیب کے انٹرویوز اٹھا کردیکھ لیں انڈیا کی تعریفوں کے ایسے ‏پلندے باندھتا ہے کبھی اس نے نہیں کہا ہو گا، یہ سب جو آج وہ ٹی وی پر کہتا ہے تو یہ پیسہ سب کچھ کروا سکتا ہے‘‘-
یاد رہے کہ شعیب اختر کا یوٹیوب چینل بھارتی کرکٹ ٹیم کی تعریفوں سے بھرا ہوا نظر آتا ہے اور گزشتہ دنوں انہوں نے دعوی کیا تھا کہ سابق پاکستانی لیگ سپنر دانش کنیریا کو اپنے مذہب کی وجہ سے قومی ٹیم میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا تاہم دانش کنیریا اور ان کے ساتھ کھیلنے والے دیگر پاکستانی کھلاڑیوں نے شعیب اختر کے اس دعوے کی سختی سے تردید کی تھی-

متعلقہ عنوان :